’عمران خان نے اتنا قرض لے لیا جو نوازشریف نے تین حکومتوں میں نہیں لیا‘

ن لیگی کے رہنما مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ عمران خان نے اتنا قرض لے لیا جو نوازشریف نے تین حکومتوں میں نہیں لیا۔

اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شاہد خاقان کے معاہدےکی ایل این جی 5 ڈالرفی یونٹ میں مل رہی ہے، عمران خان 12 ڈالر فی یونٹ میں ایل این جی خرید رہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دنیا کی مہنگی ترین ایل این جی خریدے گی، ملک میں دو سال میں ایک بھی ایل این جی ٹرمینل نہیں لگا۔