کرینہ کے زیر استعمال قیمتی اشیاء اور ان کی حیران کر دینے والی قیمتیں

بالی وڈ فیشنسٹا خواتین کی بات کی جائے تو کرینہ کپور کا شمار سرفہرست اداکاراؤں میں ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ بالی وڈ بیبو کرینہ کپور اداکاری کے ساتھ ساتھ فیشن سینس کے حوالے سے بھی مداحوں میں خاصی مقبول ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی وڈ بیبو کی فیشن ایسسریز اسٹائلش ہونے کے ساتھ ساتھ بہت قیمتی بھی ہیں۔ اگر نہیں تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ بالی وڈ حسینہ نے مختلف مواقع پر مختلف فیشن اپنانے کے لیے کتنی خطیر رقم خرچ کی۔

رواں برس بھارتی شہر ممبئی میں آؤٹنگ کے دوران فرل آستینوں کے ہمراہ کرینہ کپور کی چیتا پرنٹ لباس میں لی گئی تصویر کافی مقبول ہوئی۔ بالی وڈ بیبو کا یہ ڈریس امریکا کے معروف فیشن برانڈ ‘مائیکل کورس کا ڈیزائن کردہ ہے جس کی قیمت ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے (سوا تین لاکھ روپے پاکستانی) ہے۔ اس تصویر میں بیبو کے ساتھ ان کے صاحبزادے تیمور علی خان بھی ماسک لگائے موجود تھے۔ سیف علی خان کرینہ کپور کو شروع ہی سے قیمتی اور خوبصورت تحفے دینے کے قائل ہیں، اداکار سیف علی خان نے اپنی اہلیہ کرینہ کپور کو منگنی کے موقع 5 قیرات بینڈ کی ڈائمنڈ رنگ پہنائی جس کی قیمت 75 لاکھ بھارتی روپے (ایک کروڑ 64 لاکھ روپے) ہے۔

مختلف تقاریب میں بالی وڈ اداکارہ کی انگلی میں ہیرے کی یہی رنگ جگمگاتی نظر آتی ہے۔ کرینہ کپور کپڑوں کی طرح مہنگے اور برانڈڈ بیگ بھی خریدنے کی شوقین ہیں، کچھ عرصہ قبل سیف علی خان کے ساتھ لی گئی تصویر میں بھی کرینہ کپور کا چینل فلیپ بیگ نمایاں رہا جس کی قیمت ایک لاکھ بھارتی روپے (سوا دو لاکھ) ہے۔

رواں سال سیف علی خان علی خان کی 50 ویں سالگرہ پر قریبی اور خاص مہمانوں نے شرکت کی، اس موقع پر کرینہ کپور نے سلک کے جیومیٹریکل پرنٹ پر مغلیہ طرز کا لباس کفتان پہنا، بظاہر اس سادہ اور عام سے دکھنے والے سوٹ کی قیمت بھی 24000 بھارتی روپے (ساڑھے 52 ہزار روپے پاکستانی) ہے۔ کرینہ کپور کے عالمی فیشن بر انڈ "ہرمِس” کا تیار کر دہ دنیا کا مہنگا ترین ہینڈبیگ "برکن بیگ” بھی موجود ہے جس کی قیمت 13 لاکھ بھارتی روپے (ساڑھے 28 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔