کرونا وائرس: صرف ایک غلطی نے جوڑے کو موت کے گھاٹ اتار دیا

واشنگٹن: امریکا میں ایک جوڑا کرونا وائرس کے تمام عرصے کے دوران سخت احتیاط کرتا رہا تاہم صرف ایک غلطی کے باعث دونوں میاں بیوی کرونا وائرس کا شکار ہو کر موت کے گھاٹ اتر گئے۔ مائیک اور کیرول برونو نامی جوڑے نے کووڈ 19 سے بچنے کے لیے ہر ممکن تدبیر کی، خاندان کے تمام اجتماعات سے پرہیز کیا اور فون کالز اور ویڈیو کانفرنسز تک محدود ہوگئے۔

تاہم صرف ایک غلطی کے باعث وہ کووڈ 19 کا شکار ہو کر موت کے گھاٹ اتر گئے۔