کابل میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک

کابل میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

کابل میں سڑک کنارے نصب بم ایک گاڑی پر پھٹنے سے اس میں موجود ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے صدارتی محل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم اس حوالے سے افغان صدر کے ترجمان یا دیگر حکام نے اب تک کوئی رد عمل نہیں دیا۔
دوسری جانب افغان پولیس نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں کورولا گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم اب تک دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔