نیو ایئر پر ہلہ گلہ کرنے والے منچلوں کو قابو کرنے کیلیے پلان بن گیا

حکومت نے نیو ایئر پر منچلوں کے جذبات قابو کرنے کا پلان بنالیا۔ نیو ایئرنائٹ پرہیوی سائلنسر والےموٹرسائیکلسٹس اور کارریسنگ میں ملوث افرادکے خلاف کارروائی کافیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں ڈولفن اسکواڈ، ایلیٹ فورسز اور سادہ لباس میں اہلکار چوکس رہیں گے جب کہ اسلام آبادمیں اسپیشل ناکے لگائے جائیں گے اور پیٹرولنگ ہوگی۔

اس کے علاوہ مری کے داخلی راستوں پر ون وہیلنگ روکنے کے لیے خصوصی پکٹس لگاگئی ہیں۔ ادھر کراچی میں سال نو کے موقع پر کوئی سڑک بند نہیں ہوگی، سی ویو روڈ پر ٹریفک ون وے چلے گی البتہ قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔