لاہور: لین دین کا تنازع، قسطوں پر سامان دینے والی کمپنی کا مینیجر قتل

لاہور کے علاقے شالیمار میں لین دین کا تنازع پر الیکٹرونکس کا سامان قسطوں پر دینے والی کمپنی کے سیلز منیجر کو قتل کر دیا گیا۔ ڈولفن فورس کی ٹیم فائرنگ کی آواز سن کر موقع پر پہنچی اور ملزم فرمان کو موقع سے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔
دوسری جانب نشتر کالونی میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دکاندار زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکو کی فائرنگ سے اس کا ایک ساتھی ہلاک ہو گیا۔