رشتہ دینے سے انکار پر 11 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

میرپورخاص: رشتہ دینے سے انکار پرکمسن لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

میرپور خاص میں رشتہ دینے سے انکار پر جونیجو کوارٹر سے 11 لڑکی کو اغوا کرکے اسے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے ایک ملزم گرفتار کرکے لڑکی کو بازیاب کرالیا جب کہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔