این اے 75 اور پی پی 51 میں کاغذات جمع کرانے کا مرحلہ مکمل

این اے 75 سیالکوٹ اورپی پی 51 گوجرانولہ کے ضمنی انتخابات کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے امیدوار بھی شامل ہیں۔ 6 جنوری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور 21جنوری کوامیدواران کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔