حکومت کا نیپرا اور دیگر ریگولیٹرز کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سمیت دیگر ریگولیٹری اتھارٹیز کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے ریگولیٹرز کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ حکومت نے سی سی آئی سیکرٹریٹ کے قیام کی تجویز پر غور بھی شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے انرجی سیکٹر میں اصلاحات کے منصوبوں میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے منصوبوں کی جلد منظوری کے لیے مکینزم تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔