حکومت مخالف تحریک، مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کی اہم ملاقات شروع

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی اہم ملاقات شروع ہوگئی۔ حکومت کے خلاف آئندہ کیا حکمت عملی بنائی جائے؟ اس پر غور کرنے کیلئے مریم نواز اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچی ہیں۔

مریم نواز کی سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے ملاقات شروع ہوگئی ہے جس میں احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، پرویز رشید، خرم دستگیر، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور مریم اورنگزیب بھی شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں خواجہ آصف کی گرفتاری، استعفوں، سینیٹ الیکشن، پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد کا اہم سربراہی اجلاس یکم جنوری کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی عمرہ میں ہوگا۔