جنوری میں کورونا بڑھے گا، حکومت ماسک پہننے پر سختی کیلئے آرڈیننس لائے: رحمان ملک

سابق وزیر داخلہ و سینیٹر سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت ماسک پہننے پر سختی کیلئے آرڈیننس لائے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کورونا کی تیسری لہر بھی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنوری کے آخر تک کورونا بڑھے گا لہٰذا حکومت کو ملک بھر میں مفت ماسک تقسیم کرنے چاہئیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ماسک پہننے پر سختی کرنے کیلئے آرڈیننس لائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فرازبولے پاکستان کورونا بحران میں باقی ممالک سے بہتر ہے۔