اوساکا ایل ای ڈی لائٹس T20 کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن2 جاری

ایچ ایم اسپورٹس ، پیزا پیٹرول، مریم اینڈ ماما جوسزکے زیرِ اہتمام ایس او پیز کے مطابق اوساکا ایل ای ڈی لائٹس T20 کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن2 کے تیسرے میچ میں کراچی اسٹرائکرز نے فہیم اسپورٹس کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔ فہیم اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز کا ہدف دیا۔یاور امام نے 30گیندوں پر 78 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔ کراچی اسٹرائکر کی طرف سے حمزہ احمد نے 4 اوورز میں 30 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں کراچی اسٹرائکرز نے مقررہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ مبشر خان نے 47 گیندوں پر 73 رنز اسکور کیے۔ فہیم اسپورٹس کی طرف سے اسد عباس اور حسین رضا نے 2, 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ چوتھے میچ میں ہاکس یونائیٹڈ اور پاک الیون کی ٹیمیں مدِ مقابل رہیں۔ ہاکس یونائٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز کا ہدف دیا۔ ہاکس یونائٹڈ کے امان خان نے 57 گیندوں پر 91 رنز اسکور کیے۔ اس کے جواب میں پاک الیون مقررہ 20 اورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 128 رنز بنا سکی اور ہاکس یونائٹڈ یہ میچ 77 رنز سے جیت گیا۔