آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ اور سٹیوسمتھ کی بھارت کے خلاف شاندار سنچریاں

بھارت آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے بلے باز چھائے رہے۔ جمعہ کو سڈنی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلوی بلے بازوں نے بھارتی بولرز کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا کپتان ایرون فنچ اور سٹیو سمتھ نے میچ میں شاندار سنچریاں بنائیں ۔

فنچ نے 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے اور اور سٹیون سمتھ نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے صرف 66 بالوں پر11 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔ آسٹریلیا کی اننگز کی خاص بات ڈیوڈ وارنر اور کپتان ایرون فنچ کی 156 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ تھی جس کی وجہ سے آسٹریلیا ایک بڑا ٹوٹل کرنے میں کامیاب رہا۔ وارنر نے 69 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ سابق کپتان سٹیوسمتھ شاندار سنچری بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔