شاداب خان کی مداحوں سے بیمار والدہ کی صحت کے لئے دعا کرنے کی درخواست

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی بیمار والدہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں ۔ 22 سالہ نوجوان لیگ سپنر اس وقت نیوزی لینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں جہاں قومی ٹیم نے میزبان حریف کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی مقابلوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

شاداب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹاسٹوری میں لکھا کہ’’ یا اللہ ، میری اماں کو اچھی صحت ، طاقت ، خوشی دے اور اسے محفوظ رکھ،آمین،آخر میں انہوں نے مداحوں سے اپنی والدہ کی صحتیابی کی دعا کی اپیل بھی کی‘‘۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز خوشدل شاہ کے والد کا انتقال ہوگیا تھا ۔ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کے ساتھ ہونے کے باعث خوشدل شاہ والد کے جنازے میں شرکت کے لیے واپس نہیں آسکے تھے ۔