قومی نیٹ بال چمپئن شپ آئندہ برس فروری میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی نیٹ بال چمپئن شپ آئندہ برس 23 سے 27 فروری تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جبکہ پاکستان واپڈ مرد اور خواتین کے دونوں ایونٹس میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گی، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد وں اور خواتین کی سولہ ، سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی, جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان انٹر بورڈ، ہائرایجوکیشن کمیشن، لاہور گرائمز سکول، فاٹا، لمز، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیمیوں کی منیجرز میٹنگ 22 فروی کو ہوگی جس میں چیمپیئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ اور ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائیگا۔