سٹوڈنٹ اولمپک گیمز میں تھروبال کے مقابلے کل شروع ہو نگے

پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری سٹوڈنٹ اولمپک گیمز میں دو روزہ تھروبال کے مقابلے کل ہفتہ شروع ہو نگے، فٹ سال کے ایونٹ میں 35 ٹیمیں ناک آوٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں، پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ ملک میں کرونا وائرس کے باعث چار مقابلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں تھروبال، آرچری، فٹ سال اور روپ سکیپنگ شامل ہیں، یہ تمام مقابلے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد کراچی میں ہو رہے ہیں، دو زوزہ تھروبال کے مقابلے 28 اور 29 نومبر کو، ایک روزہ روپ سکیپنگ کے مقابلے 28 نومبر کو، ایک روزہ آرچری کے مقابلے 29 نومبر کو اور 6 روزہ فٹ سال کے مقابلے 24 سے 29 نومبر تک منعقد ہورہے ہیں، ان مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں کرونا وائرس کی دوبارہ شروع ہونے والی لہر سے گیمز میں کھیلوں کے مقابلوں کی تعداد کم رکھی گئی ہے اور آئندہ برس پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک گیمز جون، جولائی اسلام آباد میں ہونگے جس کی میزبانی کے فرائض اسلام آباد سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن انجام دے گی جس میں پندرہ کھیلوں کے مقابلے رکھے جائیں گے اور ان کھیلوں کے مقابلوں میں ملک بھر سکولوں کے طلبا و طالبات حصہ لیں گے۔