سیکھنے کا عمل ترک کرنے سے ترقی اور آگے بڑھنے کا عمل رک جاتا ہے‘ شبیر جان

ٹی وی کے سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ جو انسان عملی زندگی اور حالات سے سیکھتا ہے اس کی تجربہ کاری کو کوئی چیلنج نہیںکر سکتا ،نئے آنے والے سینئرز کے کام سے استفادہ کریں اورانہیں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے بار بار پوچھنا چاہیے ۔خصوصی انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ شوبز کی دنیا میں کئی سال گزارلئے ہیں اور مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ میں نے یہیں آکر سب کچھ سیکھا ہے لیکن آج بھی سیکھنے کی جستجو ہے ۔

 

شبیر جان نے کہاکہ جو شخص سیکھنے کا عمل چھوڑ دیتا ہے اس کی ترقی اور آگے بڑھنے کا عمل بھی رک جاتا ہے اس لئے میں تعطل نہیں آناچاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ٹی وی چینلز کے آنے سے فنکارو ں کے لئے کام کے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور خوشی کی بات یہ ہے کہ پراجیکٹس کی بھرمار ہونے کے باوجود اچھا اور معیاری کام پیش کیا جارہا ہے ۔