ڈرامہ سیریل ہمسفر کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ہمیشہ خاص رہے گا، ماہرہ خان

معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیریل ہمسفر کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ان کی زندگی کا پہلا ایوارڈ تھا۔

ماہرہ خان نے بتایا کہہ ڈرامہ سیریل ہمسفر کے لیے مجھے لکس سٹائل ایوارڈ میں بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ ملا تھا اور یہ میری زندگی کا سب سے پہلا ایوارڈ تھا اور وہ بھی ایسے ڈرامے کے لیے جس نے میری ایک شناخت بنائی اسکے بعد میں نے بہت سے ایوارڈ حاصل کیے لیکن یہ ایوارڈ میری زندگی میں ہمیشہ بہت خاص رہے گا۔