سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے عبوری ضمانت کرالی

لاہور: سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے عبوری ضمانت کرالی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق سمیت 4 لیگی رہنماؤں نے 2018 میں نواز شریف کے استقبال کے لیے ریلی نکالتے ہوئے ہنگامہ آرائی کے کیس میں انسدا دہشت گردی کی عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
عدالت نے چاروں لیگی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی اور پولیس کو 16 نومبر تک ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عبوری ضمانت اس لیے کرائی ہے تاکہ 13 دسمبر کو جلسہ خراب نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ 17 نومبر کو پی ڈی ایم کی میٹنگ ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوگا۔