اور اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے‘، انعم ملک نےاسلام کی خاطر ماڈلنگ چھوڑ دی

کراچی : پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل انعم ملک نے ہمیشہ کیلئے ماڈلنگ کی دٴْنیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے دین اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سابق ماڈل انعم ملک نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میرے حجاب پہننے پر آپ سب کی حوصلہ افزائی او ر پیار کا بہت شکریہ۔

انعم ملک نے کہا کہ ’لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ میں نے ماڈلنگ چھوڑ کر حجاب پہننا کیوں شروع کیا۔‘اٴْنہوں نے کہا کہ ’انشاء اللہ میں اس حوالے سے آپ سب کو ضرور بتائوں گی اور بہت جلد اپنے اس نئے سفر کے بارے میں بھی بات کروں گی‘۔سابق ماڈل نے کہا کہ ’ابھی یہ وقت ایسا ہے کہ میں بے شمار نئی چیزیں دریافت کر رہی ہوں، خود کو وہ سب سیکھا رہی ہوں اور ابھی مجھے ان سب چیزوں کیلئے مزید وقت کی بھی ضرورت ہے‘۔انعم ملک نے اپنے انسٹا اکائونٹ کی بائیو میں لکھا ہوا ہے کہ ’اور اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے‘۔