بوگس اسلحہ لائسنس کی تصدیق کرنیوالے 6 نادرا ملازمین برطرف

ملتان میں بوگس اسلحہ لائسنس کی تصدیق کرنے والے 6 نادرا ملازمین کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔ ترجمان ڈپٹی کمشنر کے مطابق ملتان اسلحہ برانچ کی چیکنگ کے دوران انکشاف ہوا کہ نادرا کے 6 ملازمین نے 876 بوگس اسلحہ لائسنس کی تصدیق کی اور یہ تمام لائسنس جعلی ثابت ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر نے چیئرمین نادرا کو ان ملازمین کے خلاف ایکشن لینے کے لیے خط لکھا جس پر نادرا حکام نے بعد از انکوائری الزام سچ ثابت ہونے پر ان 6 ملازمین کو نوکری سے برخاست کردیا ۔