الدرعیہ میں رواں ماہ "فارمولا E” کار ریس کا انعقاد ہورہا ہے۔

ریاض: (ملک ندیم شیر) سعودی دارلحکومت ریاض کے معروف علاقے الدرعیہ میں رواں ماہ 26 اور 27 فروری کو مسلسل تیسرے سال "فارمولا E” کار ریس کا انعقاد ہو رہا ہے۔ ریس کے مقابلے شام کے اوقات میں ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے ریس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹریک کو LED ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے روشن کیا جائے گا۔
ریس کا انتظام سعودی وزارت کھیل نے کیا ہے۔ ریس میں 12 ٹیموں کے 24 ڈرائیورز شرکت کر رہے ہیں۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دور میں مملکت میں کھیلوں کے سیکٹر کے حوالے سے خصوصی توجہ اور سپورٹ دیکھی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی بھی براہ راست سرپرستی حاصل ہے۔
سعودی عرب کی میزبانی میں منعقد ہونے والے گذشتہ اسپورٹس سیزنوں کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ذرائع ابلاغ میں بڑی پذیرائی حاصل ہوئی۔