پشاورزلمی کاٹاس جیت کرملتان سلطانزکےخلاف فیلڈنگ کافیصلہ ‏

پی ایس ایل سیزن 6 کے پانچویں میچ میں پشاورزلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کےخلاف ‏فیلڈنگ کافیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں زلمی کے کپتان نے ٹاس جیتا اور سلطانز کو ‏بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہارچکی ہیں، پشاور زلمی کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کو اسلام آباد ‏یونائیٹڈ نے زیر کیا تھا۔

دونوں ٹیمیں پی ایس ایل میں چھ بار آمنے سامنے آئیں، جن میں سے چار میچز ملتان سلطان نے ‏اپنے نام کئے جبکہ دو میں پشاور زلمی فاتح رہا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل شائقین کرکٹ کیلیے نئی ایڈوائزری جاری

پاکستان سپر لیگ سکس کے پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندر مسلسل دو فتوحات کے ساتھ پہلے نمبر پر ‏ہے، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز دوسرے جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ تیسرے نمبر پر ہے ۔

گذشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 6 کے چوتھے میچ میں لاہور ‏قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو9وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے مسلسل دوسری فتح حاصل کی ‏تھی۔