پی ایس ایل: شائقین کرکٹ کیلیے نئی ایڈوائزری جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت ایک بار پھر ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کا پہلا مرحلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بار پھر واضح کرنا چاہتا ہے کہ شناختی کارڈ کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہے، لہٰذا تمام کرکٹ فینز (بشمول فیملیز) سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت اپنے شناختی کارڈ اپنے ہمراہ لائیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں داخلے کے لیے بھی تمام تماشائیوں کے لیے اپنے شناختی کارڈ ہمراہ لانا لازمی ہوگا۔
حفظان صحت :
• صابن اور پانی سے 20 سیکنڈز تک ہاتھ دھویں
• ہینڈ جیل کا استعمال کریں (ستر فیصد الکوحل والی یا متبادل)
• چھینکتے یا کھانستے وقت ٹشو پیپر کا ستعمال کریں، اس کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح صاف کریں
• چہرے اور ناک کو چھونے سے گریز کریں
• اسٹیڈیم کے اندر تھوکنے پر پابندی ہے
• اسٹیڈیم میں بیٹھے ہوئے میڈیکل ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ اسٹیڈیم میں میڈیکل ماسک موجود ہوں گے
ضابطہ اخلاق:
• ماسک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں۔ اسٹیڈیم میں داخلے اور سیٹ پر بیٹھے ہوئے اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپے رکھیں
• اسٹیڈیم میں موجود عملے سے اپنے اسٹینڈز میں داخلے کی جگہ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرلیں
• کوویڈ 19 کی کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو برائے مہربانی اسٹیڈیم کا رخ مت کریں
• اگر اسٹیڈیم میں بیٹھے آپ کو کوئی بھی علامات ظاہرہوتو براہ کرم فوری طور پر وہاں موجود انتظامی عملے کو مطلع کریں
• اسٹیڈیم میں بیٹھے ہوئے سماجی فاصلے کا مکمل خیال رکھیں اور ببل میں موجود کسی بھی فرد سے دور رہیں
• ہر وقت اپنی نشست پر موجود رہیں سوائے ریسٹ رومز یا اسٹیڈیم سے باہر نکلتے وقت وہاں موجود عملے سےمزید رہنمائی حاصل کریں
• ہاتھوں کو بار بار سینیٹائز کریں
• کھانسی یا چھینکتے وقت اپنے چہرے کو ڈھانپ لیں
بیت الخلاء کی سہولت:
• ایک وقت میں تین افراد سے زائد بیت الخلاء کے لیے مخصوص جگہ کی طرف نہیں جاسکیں گے، وہاں موجود سیکورٹی گارڈز اس کو یقینی بنائیں گے
• باقاعدگی سے ہاتھ دھوئیں
سیٹوں میں فاصلہ:
• دو افراد یا ہر گروپ کے درمیان 2 سیٹوں کا فاصلہ ہو
• کوئی بھی گروپ صرف ایک گھر میں رہنے والے افراد پر مشتمل ہوسکے گا، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہوگا
• دو قطاروں کے درمیان ایک قطار خالی رکھنا ضروری ہوگی
ٹکٹنگ:
• فیملیز کے لیے مخصوص اسٹیڈینڈز کی ٹکٹ ہی صرف فیملیز کو فروخت کی جاسکے گی
• ٹکٹ خریدنے کے لیے ہر فرد کو اپنی درکار تمام تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی تاکہ ٹریک اور ٹریسنگ ممکن ہوسکے
• ٹکٹ صرف آن لائن فروخت ہوگی
• سیکورٹی گارڈز تماشائیوں کے بیٹھنے میں ان کی رہنمائی کریں گے۔