علیم ڈار کی عدم دستیابی، نئے امپائر شامل

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار کی عدم دستیابی کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ‏ایل کے میچ آفیشلز کی تقرری میں تبدیلی کی گئی ہے۔

علیم ڈار افغانستان بمقابلہ زمبابوے سیریز کے باعث 25 فروری سے 14 مارچ تک دستیاب نہیں ہوں ‏گے البتہ وہ 23 اور 24 فروری کے شیڈول لیگ میچز میں امپائرنگ کریں گے۔

اسی طرح 12، 13، 14 اور 15 مارچ کو شیڈول میچز میں علیم ڈار کی جگہ ضمیر حیدر، راشد ریاض ‏اور آصف یعقوب امپائرنگ کریں گے۔

دوسری جانب کرس گیل اور راشد خان کا پی ایس ایل سیزن 6 میں سفر اختتام کو پہنچا۔ دونوں ‏پلیئرز نیشنل اسکواڈ میں منتخب ہونے پر وطن لوٹ گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں راشد خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ‏سے نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے جلد جارہا ہوں، لاہور قلندرز اور فینز کی سپورٹ اور محبت کا ‏شکریہ، انشااللہ اگلے سیزن میں ملاقات ہوگی۔

کرس گیل نے میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں نے ویسٹ انڈیز ٹیم کے لئے اپنا نام ‏واقعتا پیش کیا تھا، میرا اصل مقصد پاکستان آکر کر پی ایس ایل کھیلنا تھا تاکہ پاکستانی مداحوں کو ‏اپنی کرکٹ سے زیادہ محظوظ کرسکوں۔