برانڈڈ چیزوں کی بالکل عادت نہیں: سارہ علی خان

بالی وڈ کے مقبول ترین اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کا کہنا ہےکہ انہیں برانڈڈ چیزوں کی بالکل عادت نہیں ہے۔ 2018 میں فلم کیدرناتھ سے ڈیبیو کرنے والی بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان کو عام طور پر سادہ لباس شلوار اور قمیض میں دیکھا گیا ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سارہ نے بتایا کہ میں بہت ہی سادہ انسان ہوں اور دل سے ایک دیسی لڑکی جیسی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے زیادہ پیسے خرچ کرنا پسند نہیں اور مجھے بالکل بھی برانڈڈ چیزوں کی عادت نہیں ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی ماہانہ آمدنی سے زیادہ مہنگی برانڈز کے بجائے سروجنی نگر کی شلوار قمیض اور جوتی میں ہی خوش ہوں۔ خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان گزشتہ دنوں اپنی نئی آنے والی فلم اترنگی رے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جو کہ رواں سال 6 اگست کو ریلیز ہو گی۔