احد رضا میر کی والدہ کو چھوٹے بیٹے کیلیے لڑکی کی تلاش

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ادکار احد رضا میر کی والدہ ثمرا رضا میر نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے عدنان رضا میر کے لیے لڑکی تلاش کررہی ہیں۔ آصف رضا میر کی اہلیہ ثمرا رضا میر نے انسٹاگرام پر حال ہی میں اپنے بیٹے عدنان رضا میر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کی۔

ثمرا رضا میر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایک لڑکی سیدھی سادھی سی، سوتی راتوں میں جاگی سی ، جسےرات بھر اٹھنے اور جاگنے کاشوق ہو، کوئی ہے؟ ثمرا رضا کی جانب سے پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ درخواست 15 مارچ تک قبول کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں خلیل الرحمان قمر پھر تنقید کی زد میں کیوں آگئے؟

خیال رہے کہ ثمرا رضا میر کے بڑے بیٹے اور اداکار احد رضا میر نے گزشتہ سال پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سجل علی شادی کی۔ سجل علی سے بطور ساس بہترین تعلقات کے باعث ثمرا رضا میر کئی عرصے سےتعریفیں سمیٹتی آرہی ہیں۔