ڈسکہ ضمنی الیکشن: پریذائیڈنگ افسر کا نیا دعویٰ سامنے آگیا

حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے پولنگ اسٹیشن نمبر 346 کے پریذائیڈنگ افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ دو افراد نے انہیں پولنگ کے بعد اپنے ساتھ چلنے کو کہا۔ ویڈیو بیان میں وہ دو افراد بھی دکھائی دیے گئے ہیں جو اس سے کچھ دیر پہلے تصدق حسین سے بات کر رہے تھے جب کہ ان میں سے ایک شخص کی شکل واضح نظر آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ڈسکہ الیکشن: وزیراعظم کا ایکشن، پی ٹی آئی امیدوار کو اہم ہدایت جاری

واضح رہےکہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن میں شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی اور اس دوران پیدا ہونے والی کشیدگی سے دو افراد بھی جاں بحق ہوئے۔ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں 20 پولنگ اسٹیشنوں کا نتیجہ سامنے نہ آنے پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لیا اور تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے نتائج تبدیل کیے جانے کے خدشے کے پیش نظر ضمنی الیکشن کا نتیجہ روک رکھا ہے۔