نیپرا نے ملک میں بجلی بریک ڈاؤن کی رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے جنوری میں بجلی کے بریک ڈاؤن پراپنی رپورٹ جاری کردی۔ napraچیئرمین نیپرا نے 9 جنوری کو ملک بھر میں بجلی بریک ڈاؤن کا سخت نوٹس لیا تھا اور ڈی جی انفورسمنٹ اینڈمانیٹرنگ کی سربراہی میں 3 رکنی انکوائری کمیٹی بنائی تھی جس میں دو ممبران نجے شعبے سے لیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں سی پیک کے تحت بجلی کے 9 منصوبے مکمل

اس حوالے سے نیپرا کی رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ جنوری میں بجلی بریک ڈاؤن گڈو پاورپلانٹ میں خرابی کے باعث آیا اور یہ فالٹ گڈوپاورپلانٹ میں 220کے وی کے سرکٹ بریکرز کو بند کرنے کے دوران آیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ گڈو پاور پلانٹ میں آنے والا فالٹ 220 اور 500کے وی کے ترسیلی نظام تک پھیل گیا۔ واضح رہےکہ 9 جنوری کو ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر اپوزیشن نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور حکومت نے اس کا ذمہ دار گزشتہ حکومت کو قرار دیا جب کہ وفاقی وزیر توانائی پہلے ہی اس فالٹ کے بارے میں بتا چکے ہیں۔