پولیس کو احکامات دینے والا جعلی جج گرفتار

فیصل آباد: پولیس نے ایڈیشنل سسیشن جج بن کر اپنے رشتے داروں کو دکانوں کا قبضے دلوانے کا حکم دینے والےجعلساز ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق اقبال نامی شخص نے تھانہ گڑھ کے سب انسپکڑ اختر عباس کو ایڈیشنل سیشن جج شہریار بن کر فون کیا اور اسے چند دکانوں کا قبضہ اپنے رشتے داروں کو دلوانے کے لیے کہا ۔

یہ بھی پڑھیں سندھ:کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کیخلاف کارروائی شروع

پولیس کی جانب سے سم کی تصدیق کرنے پر انکشاف ہوا کہ سم مقامی طور پر کسی اقبال نامی شخص کے نام پر ہے جس پر پولیس نے اقبال نامی شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کی۔ دوران تفتیش ملزم نے جعلی ایڈیشنل سیشن جج بن کر پولیس اہلکار کو فون کرنے کا اعتراف کرلیا جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا ۔