عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاو رواں سال جولائی میں سول ایوی ایشن کا خصوصی آڈٹ کرے گی

اسلام آباد : عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاو رواں سال جولائی میں سول ایوی ایشن کا خصوصی آڈٹ کرے گی، اکاو کی جانب سے سیفٹی تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کرلئے ہیں۔ عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاو نے سول ایوی ایشن کا خصوصی آڈٹ کرنےکا فیصلہ کرلیا ، پاکستان سی اےاےکی یونیورسل سیفٹی اوور سیٹ آڈٹ 2021 جولائی سے شروع ہوگا۔

اکاو کی آڈٹ ٹیم 5 جولائی کو پاکستان پہنچے گی اور 15جولائی تک خصوصی آڈٹ کیاجائے گا، ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ اکاو کوسی اے اے سےمتعلق، کپتانوں کے لائسنس اور دیگرامور پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاو ٹیم سیفٹی آڈٹ سمیت فلائیٹ اسٹینڈرڈودیگراقدامات پر عالمی معیار کے مطابق جانچ کرے گی اور اینکسچر 1تا 19گائیڈلائن کے تحت مکمل آڈٹ کرے گی۔

ذرائع سی اے اے کا کہنا ہے کہ اکاو کی جانب سے سیفٹی تحفظات دور کرنے کیلئےاقدامات کرلئے ہیں، اکاو کو پچھلے سال نومبر میں آڈٹ کرنا تھا کورونا کی وجہ سے دورہ ملتوی ہواتھا۔

خیال رہے یواین تنظیم اکاو193 ممبر ممالک کی ہوابازی کی حفاظت اور نگرانی کی صلاحیتوں کا آڈٹ کرتی ہے۔