ویرات اور انوشکا کے گھر میں کتنے ملازم ہیں؟

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما کا شمار اپنے اپنے شعبوں کی منفرد و مقبول شخصیت میں کیا جاتا ہے ۔

حال ہی میں بھارت کے سابق کرکٹر سرندیپ سنگھ نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ ویرات اور ان کی اہلیہ انوشکا کے ممبئی میں واقع گھر میں کوئی ملازم نہیں۔

سرند یپ سنگھ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اگر آپ ویرات اور انوشکا کے گھر جائیں گے تو وہ ہر ایک کو کھانا خود پیش کریں گے۔

سابق کرکٹر کاکہنا تھا کہ ہم اور کیا چاہتے ہیں ؟ ویرات ہمیشہ ٹیم کے ساتھ اٹھتا بیٹھتا ، گفتگو کرتا اور ساتھ کھانا بھی کھاتا ہے، ٹیم کے تمام کھلاڑی ویرات کا بہت احترام کرتے ہیں۔

سرندیپ سنگھ نے کہا کہ ویرات کا شمار نیچے سے اوپر آنے والی، مضبوط و مخصوص قسم کی خواہشات رکھنے والی شخصیات میں کیا جاتا ہے ۔

سرندیپ کے مطابق کوہلی ایک بہترین سامع ہیں اور عوام کی رائے کے برخلاف کوہلی نیچے سے اوپر آنے والی شخصیت ہیں۔