سینیٹ انتخابات: ایم کیو ایم امیدوار کی نامزدگی کیخلاف درخواست مسترد

کراچی: الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ انتخابات کے لیے ٹیکنو کریٹ سیٹ پر ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار ڈاکٹر شہاب امام کو اہل قرار دے دیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر شہاب امام کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف طفیل احمد نے اپیل دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹ الیکشن: ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی نااہل قرار

الیکشن ٹریبونل سے ڈاکٹر شہاب امام کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا۔ خیال رہے کہ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا شہاب امام نے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، ڈگری کے مطابق ڈاکٹر شہاب امام نے ملازمت نہیں کی لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔