ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے 103 افسران کے تبادلے

لاہور: آئی جی پنجاب انعام غنی نے انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے 103 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 23 ڈی ایس پیز کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 7 ڈی ایس پیز کو سی ٹی ڈی، 3 کو ہائی وے پٹرولنگ پولیس اور 3 کو ٹریفک میں بھیجا گیاہے جب کہ دیگر افسران کی مختلف اضلاع میں تقرریاں کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی تعینات ہونے والے ان افسران کو 2 دن پہلے محکمانہ بورڈ کی سفارش پر 17ویں اسکیل میں ترقی دی گئی تھی۔