انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال، 5 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال ہے اور پانی کے تیز ریلے کئی سڑکوں کو بہا کر لے گئے ہیں، جب کہ مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔ جکارتہ کے مضافاتی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے اہم سڑکیں بہہ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں انجن کے ٹکڑے گرنے کا واقعہ: امریکی ائیرلائن نے ٹرپل 7 طیارے گراؤنڈ کردیے

سیلابی صورت حال کے باعث سیکڑوں افراد کو گھر بار چھوڑ کر عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہونا پڑا۔ ماہرین موسمیات نے جکارتہ میں اگلے ہفتے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔