‘میں نے پیارکیا’ کی ہیروئین کی وجہ سےکافی عرصہ سلمان کوکام کیوں نہیں ملا !

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے انکشاف کیا ہےکہ انہیں اپنی سپرہٹ فلم ‘ میں نے پیار کیا’ کے بعد کافی عرصے تک کام نہیں ملا تھا۔ ایک انٹرویو میں 31 سال قبل ہٹ ہونے والی پہلی فلم ‘میں نے پیار کیا’ سے متعلق سلمان خان نے بتایا کہ فلم کی کامیابی کے باجود انہیں کام نہ ملنے کی وجہ فلم کی ہیروئین بھاگیا شری تھیں۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ یہ سب بھاگیا شری کی جانب سے اچانک شادی کے فیصلے اور فلموں سے دوری اختیار کرنے کے اعلان کی وجہ سے تھا۔ دبنگ خان نے بتایاکہ 5 مہینے تک کسی فلم میں آفر نہیں ہوئی اور ایسا لگ رہا تھا کہ اب کام ملےگا بھی نہیں اور پھر بھاگیا شری نے شادی کرلی اور فلم کی کامیابی کا پورا کریڈٹ بھی لےکر بھاگ گئی، فلم انڈسٹری کو لگتا تھا کہ سب کچھ وہی تھی جس کی وجہ سے فلم کامیاب ہوئی اور میں تو کچھ بھی نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں جمائما نے سجل علی کو جنوبی ایشیا کی اسکرین لیجنڈ قرار دے دیا

خیال رہے کہ بھاگیا شری نے1980 کی دہائی میں ‘میں نے پیار کیا’ سے ڈیبیو کیا تھا اور اس فلم سے انہیں بے پناہ شہرت حاصل ہوئی تھی تاہم اگلے ہی سال انہوں نے کم عمری میں شادی کرلی اور ایسے وقت فلم انڈسٹری سے دور ہوگئیں جب وہ اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں۔