جمائما نے سجل علی کو جنوبی ایشیا کی اسکرین لیجنڈ قرار دے دیا

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی اداکارہ سجل علی اور بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کو ‘اسکرین لیجنڈز’ قرار دے دیا۔ ٹوئٹر پر سجل علی اور شبانہ اعظمی کے ساتھ لی گئی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں جمائما نے لکھا کہ میں نے جنوبی ایشیا کی ان اسکرین لیجنڈز کے ساتھ کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی ویڈیو ‘پاری ہو رہی ہے’ نے شاہدکپور کو بھی دیوانہ کر دیا

خیال رہےکہ جمائما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ تکمیل کے آکری مراحل میں ہے، اس میں اداکارہ سجل علی اور شبانہ اعظمی نے بھی کام کیا ہے۔ فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہے۔

فلم کے ہدایت کار شیکھرکپور ہیں جوکہ مشہور فلم مسٹر انڈیا سمیت کئی بالی وڈ اور ہالی وڈ فلمیں بنا چکے ہیں۔