وڈیو اسکینڈل: مرتضیٰ جاوید عباسی کی درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر

سینیٹ الیکشن وڈیو اسکینڈل کے خلاف ن لیگ کے مرتضیٰ جاوید عباسی کی درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں پارٹی کیخلاف ووٹ دینے پر سزا نہیں، ووٹ کی خرید و فروخت پر سزا ہے، اٹارنی جنرل

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 22 فروری کو سماعت کرے گا۔ درخواست میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں 2018 کے سینیٹ انتخابات سے متعلق خیبرپختونخوا کے ارکان اسمبلی کی جانب سے پیسے وصول کرنے کی مبینہ وڈیو سامنے آئی تھی۔