دادو: تین سالہ بچی سے زیادتی، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

دادو میں زیادتی کے ملزم نے تین سالہ بچی سے زیادتی کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ تین سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کےمعاملے میں گرفتار ملزم کے ڈی این اے لے لیے گئے ہیں جسے ٹیسٹ کے لیے لیب بھی بھجوادیا گیا ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہےکہ ملزم نے دورانِ تفتیش تین سالہ بچی سے زیادتی کا اعتراف کیا ہے تاہم ملزم کی ڈی این اے کی رپورٹ کا بھی انتظار ہے جس سے کیس کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہےکہ ملک میں بچوں سے جنسی زیادتی کے معاملے پر سخت قانون سازی کی جارہی ہے اور بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سزائے موت دینے کےلیے ترمیمی بل بھی تیار کرلیا گیا ہے۔