مریم نواز کی ڈی چوک پربلوچستان کے لاپتا افراد کے اہل خانہ کے دھرنے میں شرکت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پربلوچستان کے لاپتا افرادکے اہل خانہ کے دھرنے میں شرکت کی۔ مریم نواز نے دھرنے میں موجود اہلخانہ سے گفتگو کی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ وزیراعظم یہاں آئیں اور لوگوں سے بات کریں، شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمے داری ہے، اپنے لوگوں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک میں عدالتیں کھلی ہیں ان کے مقدمات عدالت میں چلائیں، خدا کے واسطے لاپتا افراد کو اہلخانہ کو یہ ہی بتادیں کہ ان کے پیارے زندہ بھی ہیں یا نہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر بلوچستان کے لاپتہ افراد کے اہل خانہ دھرنا دیے بیٹھے ہیں اور اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کررہے ہیں۔