سینیٹ الیکشن: اسلام آبادمیں کچھ لوگ نوٹوں سے بھرےبیگ لےکربیٹھے ہیں، اٹارنی جنرل

سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل آف پاکستان نے بتایا کہ سینیٹ انتخابات میں لین دین سے متعلق اسٹیٹ بینک سےاقدامات کاکہاہے، اسٹیٹ بینک سے پیسہ ٹرانسفر نہیں ہوگا۔ سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

اس موقع پر اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالت میں انکشاف کیا کہ وہ بتاسکتے ہیں کہ اسلام آبادمیں کچھ لوگ نوٹوں سےبھرےبیگ لےکربیٹھے ہیں، اس دفعہ ادائیگیوں کا طریقہ کار بدل چکا ہے، اب ہنڈی کے ذریعے دبئی میں بھی ادائیگیاں ہورہی ہیں، دبئی کی ادائیگیوں کا ریٹ بھی زیادہ ہے۔

صدارتی ریفرنس پر اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہوگئے جس کے بعد مزید سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔