خوشاب: ٹرک اور وین میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق

خوشاب: میانوالی میں ٹرک اور وین میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ میانوالی کے خوشاب روڈ کے قریب پیش آیا جس میں تیز رفتار ٹرک اور وین ڈرائیور بے قابو گاڑیوں کو کنٹرول نہ کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں کورونا سے مزید 56 افراد انتقال کر گئے

پولیس کا کہناہےکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخمی دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ اسپتال ذرائع کا بتانا ہےکہ حادثے میں مرنے والوں میں 6 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔