پاکستان میں کورونا سے مزید 56 افراد انتقال کر گئے

ملک میں کورونا سے مزید 56 افراد انتقال کر گئے اور 1165 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 33196 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1165 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 56 افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں سینیٹ الیکشن کیلیے پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے درمیان معاملات طے

سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 4 فیصد رہی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12436 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 65989 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 25008ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1484 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 28545 ہو گئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 254286 ہوگئی ہے جب کہ 4244 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 165200 ہے اور 5114 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18954 اور ہلاکتیں 199 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 70123 اور 2007 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9562 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 284 افراد انتقال کرگئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4943 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 42921 ہے اور اب تک 486 مریض انتقال کر چکے ہیں۔