پنجاب حکومت نے نئے بلدیاتی نظام کو مؤثر اور فعال بنانے کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی

لاہور: پنجاب حکومت نے نئے بلدیاتی نظام کو مؤثر اور فعال بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر قانون، وزیرخزانہ، وزیر صنعت، وزیرہاؤسنگ اور سیکرٹری بلدیات کمیٹی کے ممبران ہوں گے، کمیٹی نئے بلدیاتی نظام کو مؤثر بنانے اور اختیارات کی حد سے متعلق سفارشات دے گی۔

یہ بھی پڑھیں پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گی اہے۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کے مطابق کمیٹی الیکشن کمیشن کو حد بندی کے لیے دیہات کی تعداد تجویز کرے گی اور حکومت کی جانب سے تجویز کیے گئے اقدامات کی بھی منظوری دے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی ایسے معلاملات کی نگرانی کرے گی جو قانونی معاملات میں رکاوٹ کا باعث بن سکتے ہوں۔