ضمنی انتخابات کی طرح سینیٹ الیکشن میں شکست سلیکٹڈ وزیراعظم کی منتظر ہے: بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پارٹی امیدواروں اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سانگھڑ اور ملیر سے پیپلز پارٹی کی کامیابی پورے پاکستان کے عوام کی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی آئی اے سے رضاکارانہ طور پر ریٹائر ہونیوالا ملازم واجبات کے انتظار میں چل بسا

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ضمنی انتخابات کے نتائج سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے، عوام نے دھونس اور دھاندلی کو مسترد کر دیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کی طرح سینیٹ الیکشن میں بھی شکست سلیکٹڈ وزیراعظم کی منتظر ہے۔