حیدرآباد: نامعلوم افراد آن ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کو لوٹ کر اسلحہ بھی لے گئے

حیدرآباد میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے پبن پولیس چیک پوسٹ پر ڈیوٹی دینے والے دو اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ حیدرآباد کے علاقے ہوسٹری میں پیش آیا جہاں گاڑی میں سوار افراد کو مشکوک جان کر پولیس اہلکاروں نے تلاشی لینے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں لاہور: مشکوک گاڑی سے ناجائز اسلحہ برآمد، دو ملزمان گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں موجود4 نامعلوم افراد نے دو پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کردیا اور جاتے ہوئے دو سرکاری رائفلیں موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔