لاہور: مشکوک گاڑی سے ناجائز اسلحہ برآمد، دو ملزمان گرفتار

لاہور: مزنگ پولیس نے مشکوک گاڑی سے ناجائز اسلہ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق سیاہ شیشوں والی ایک گاڑی کو مشکوک سمجھ کر روکا تو اس میں سے 4 کلاشنکوفیں، پمپ ایکشن اور ایک ہزار گولیاں برآمد ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں نوابشاہ: تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹنے سے بچہ جاں بحق، 34 افراد زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار 2 افراد ہمایوں اور نعیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے ساتھیوں کی تلاش کے لیے بھی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔