نوابشاہ: تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹنے سے بچہ جاں بحق، 34 افراد زخمی

نوابشاہ کے قریب قاضی احمد قومی شاہراہ پر مسافر کوچ آئل ٹینکر کو کراس کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ خواتین بچوں سمیت 34 مسافر زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں اسنوکر کلب میں جوئے پر جھگڑا، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق حادثے کے شکار مسافر کوچ صادق آباد سے کراچی آرہی تھی کہ قاضی احمد بائی پاس پر آئل ٹینکر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث کوچ الٹ گئی۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 34 مسافر زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال قاضی احمد منتقل کیا گیا جہاں سے 10 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پیپلز میڈیکل اسپتال نواب شاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔