اسنوکر کلب میں جوئے پر جھگڑا، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ میں گیم پر لگے جوئے کی وجہ سے اسنوکر کلب میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ دھلے کے علاقے میں پیش آیا جہاں پر اسنوکر گیم پر جوئے کے تنازع پر نوجوانوں میں جھگڑا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں لاہور میں جعلی کریم بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

پولیس نے بتایا کہ ملزمان شمشاد اور ذیشان نے فائرنگ کر کے عدیل اور تنزیل کو قتل کردیا جب کہ گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جھگڑا اسنوکر گیم پر لگے جوئے کی وجہ سے ہوا، پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔