لاہور میں جعلی کریم بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

لاہور: شمالی چھاؤنی پولیس نے جعلی کریم بنانے والی فیکٹری میں چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اے ایس پی نارتھ کینٹ بشریٰ نثار کے مطابق فیکٹری سے بھاری مقدار میں جعلی کریم کی ڈبیاں، پیکنگ مٹیریل، کیمیکل اور مشین برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا میں میٹرک پاس وزیر کو محکمہ قانون کا قلمدان بھی مل گیا

انہوں نے بتایا کہ ملزمان جعلی کریموں پر معروف برانڈز کے اسٹیکر لگا کر مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں حماد، عمران اور سلیمان شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔